ہم مہا جر کی اولاد ضرور ہیں مگر مہا جر نہیں ،سید جمیل احمد فاروقی

بدھ 23 مئی 2018 21:26

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) مجلس عمل اہل سنت وجما عت پاکستان سندھ کے جنر ل سیکر یٹری حکیم سید جمیل احمد فاروقی نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ ہم مہا جر کی اولاد ضرور ہیں مگر مہا جر نہیں ،انہوںنے کہا کہ سندھ میں سید ، مگسی ،چانڈ یو ،زرداری ،کھو ڑ و ،ما چھی سب مہا جر ہیں کیو نکہ کو ئی عر ب سے تعلق رکھتا ہے کو ئی ایر ان سے کو ئی دیگر مما لک سے اور دیگر صوبو ں سے تعلق رکھنے والے بھی مہا جر ہیں، تا ریخ گو اہ ہے کہ سندھ میں اصل سندھی کلہوڑ ا ،بھیل ،میگواڑ ہیں جو سندھی بو لی بو لتے ہیں اسی طر ح اردو بو لنے والے سندھ کے اصل با سی ہیں چو نکہ ہم پید ا یہاں ہو ئے ہما ری اولاد یں یہا ں پید ا ہو ئیں ہمارا مر نا ،جینا سب سندھ میں ہے، لہذ ا سندھ کے اصل وارث ہم ہیں ،انہوںنے کہا کہ ہما را استحصال کیا جا رہا ہے اور ہما رے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے ہمیں وہ حقوق حا صل نہیں جو دیگر قومو ں کو ہیں جو کہ لمحہ فکر یہ ہے، انہو ںنے کہا کہ شہر ی علا قوں میں مہا جر شنا خت دینے والو ں نے حیدرآباد کے عوام کو مسائل اور احساس محر ومی ،بیر وز گا ری ،نفر تو ں ،خو دکشیوں کے علاوہ 35سالو ں میں کچھ نہیں دیا اسی طرح دیہی علا قوں میں عوام دشمن اور مظلوم لو گو ں پر ظلم ان کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے سوا کچھ نہ کیا لہذ ا پاکستانی قوم کو اب بھی آنکھیں کھو ل لینا چا ہیے ۔