عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہچان ہے ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی

بدھ مئی 21:26

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) عقیدہ ختم نبوت دین کی اساس اور بنیاد ہے اور پورے کا پورا دین عقیدہ ختم نبوت کے اردگرد گھومتا ہے عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کی جان اور پہنچان ہے ان خیالات کااظہار امیر انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان و ممبرپنجاب اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے کیا وہ گزشتہ روزپریس سنٹر میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے انہوں نے مزید کہا کہ حضور اکرم ﷺ اللہ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں اس عقیدہ پر امت مسلمہ کے تمام افراد متفق ہیں آپ کے بعد جو بھی نبوت کا دعویٰ کرے گا وہ کذاب ، دجال اور مفتری ہے اس عقیدے پر قرآن پاک کی ایک سو آیات اور دو سو سے زائد احادیث دلالت کرتی ہیں امت نے سب سے پہلا اجتماع عقیدہ ختم نبوت پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے بارہ سو صحابہ نے جام شہادت نوش کیا عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا کام شفاعت محمدی کے حصول کا بہترین ذریعہ اور جنت کے حصول کا آسان ترین راستہ ہے مرزا قادیانی نے اپنی انگریزی نبوت کو چلانے کیلئے دین اسلام و پیغمبر اسلام اور مقدس ہستیوں پر رکیک حملے کیے لیکن آپ ﷺ کے عاشقوں نے ہر دور میں جھوٹے مدعیان نبوت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ان کا قلع قمع کیا ایک سوال کے جواب میں مولانا محمد الیاس چنیوٹی نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قادیانی اداروں سے انکم ٹیکس وصول کیا جائے اور قادیانیوں کے ہسپتال میں قادیانی چینل چلانے کے الزام میں انتظامیہ کے خلاف ارتداد کی تبلیغ کرنے کے الزام میں مقدمات درج کیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :