ساہیوال، لو میرج کر نے والی لڑ کی کو سحری کے وقت بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کر دیا

بدھ 23 مئی 2018 21:34

ساہیوال، لو میرج کر نے والی لڑ کی کو سحری کے وقت بھائی نے غیرت کے نام ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) نواحی چک 60/61۔جی ڈی میں لو میرج کر نے والی لڑکی اکبر بی بی کو سحری کے وقت بھائی نے غیرت کے نام پر گولی مار کر ہلاک کر دیا ۔

(جاری ہے)

واقعات کے مطابق اسی چک کے مقبول احمد کی بیٹی اکبر بی بی نے گھر سے بھاگ کر ایک نوجوان سے لو میرج کر لی جسے پنچائت کے ذریعے والدین گھر واپس لے آئے ۔آج سحری کے وقت مقبول احمد کے بیٹے اظہر فاروق نے غیرت کے نام پر پسٹل سے گولیاں مار کر قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔پولیس بہادر شاہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ملزم اظہر فاروق ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکا ۔

متعلقہ عنوان :