استحصالی قوتیں جھوٹے دعوئے اور نئے جال کے ساتھ عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے،ثروت اعجاز قادری

بدھ 23 مئی 2018 21:34

استحصالی قوتیں جھوٹے دعوئے اور نئے جال کے ساتھ عوام کو بیوقوف نہیں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ استحصالی قوتیں جھوٹے دعوئے اور نئے جال کے ساتھ عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے،عوام کے مسائل کوحل کرنے کی بجائے عوام کو مشکلات میں الجھا کر اقتدار کو طول دینے والے سبزیوں کی قیمتوں سے بھی واقف نہیں،بجلی کی لوڈشیڈنگ اور گرمی کی شدت سی65افراد کی ہلاکتوں پر افسوس ہے ،حکومت بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونیوالوںکے لواحقین کو معاوضہ ادا کرئے ،کے الیکٹرک بیرونی ایجنڈے پر کام کررہا ہے ،عوام کو شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے ذریعے نفسیاتی بنانے کی سازش ہورہی ہے ،انتشار نہیں چاہتے اگر کے الیکٹرک نے عوام دشمن رویہ ترک نہیں کیا تو شدید احتجاج کرینگے ،کارکنان عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے آگے بڑھ کرکام کریں ،ظلم کے سیاہ بادل ہٹانے اور روشن مستقبل کیلئے اخوت وبھائی چارگی کو فروغ دینا ہوگا،عوام کو جب بنیادی حقوق نہیں ملیں گے تو عوام سڑکوں پر مجبور ہوکر نکلیں گے ،صحت ،تعلیم ،خوراک سے پریشان مظلوم عوام کی سنوائی تک نہیں ہوتی،سرمایہ دارانہ ،وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے ہی عوام کو بنیادی حقوق میسر ہوسکتے ہیں ،حکمرانوں نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے بلند بانگ دعوئے کرنے والے لوڈشیڈنگ تو دور عوام کو صاف پانی کی فراہمی کو بھی یقینی نہیں بناسکے ، رمضان مبارک میں پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پرائز کنٹرول اور ضلعی انتظامیہ کے بلند بانگ دعوے دھرے رہ گئے،صوبائی حکومت عوام کو ریلیف دینے سمیت پھلوں ،سبزیوں میں ہوشرباء اضافے کا نوٹس ،حکمران آمرانہ روش بدل کر جمہوری سوچ اپنائیں ،عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ،دہشتگردوں کے باطل نظریات کو عوام مسترد کرچکے ہیں ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ سیاست خادم بن کر عوام کی خدمت اور مسائل حل کرنے کا نام ہے،سیاستدان عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اکائیوں کو متحد ومنظم ہونا ہوگا ،پاکستان اسلام کا قلعہ ہے یہود ونصاریٰ اسلام کے قلعے کو کمزور کرنے کے درپے ہیں محب وطن عوام یہود ونصاری کی ہر سازش کو اپنے شعور سے ناکام بنادینگے ،انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حالت جنگ میں ہے ملک کا ایک ایک فرد فوج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔