مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں اور مبلغین ختم نبوت کا رمضان المبارک کے دوران ’’پیغام ختم نبوت‘‘کا سلسلہ جار ی

بدھ مئی 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) مجلس احراراسلام پاکستان اور تحریک تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں اور مبلغین ختم نبوت نے ملک بھر میںرمضان المبارک کے دوران ’’پیغام ختم نبوت‘‘کا سلسلہ جاری رکھاہوا ہے ،،کراچی سے لے کر حدود پشاور تک مجلس احراراسلام کے رہنما،مبلغین اور کارکن اپنے اپنے علاقوںمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے منصب رسالت اور ختم نبوت کے تحفظ کی اہمیت وفضیلت بیان کررہے ہیں اورمساجد میںنمازوںکے بعد مختصربیانات کے ذریعے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور قادیانی ریشہ دوانیوںکے حوالے سے روشنی ڈالتے ہیں،مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے گزشتہ روز ساہیوال میں اپنی جماعت کے ذمہ داران سے ملاقات وگفتگو میںکہاکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی اساس ہے اورملت اسلامیہ کے لئے اتحاد کا مشترکہ نکتہ ہے اسی لئے امریکی وسامراجی قوتیں اس عقیدہ پر زد لگانے میںلگی رہتی ہیں،انہوںنے کہاکہ حکمران جماعت کی طرف سے قادیانیت نوازی کے ریکارڈتوڑے گئے ہیںاورموجودہ سیاسی بحران کوبڑھانے کے لئے کچھ قوتوںنے دن رات ایک کررکھاہے ،انہوںنے کہاکہ سیاسی محاذ آرائی ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوںکے لئے زہر قاتل کی حیثیت رکھتی ہے ،انہوںنے کہاکہ سیاسی جماعتوںکواپنے اقتدار کے حصول کے علاوہ کوئی اور چیز مقدم نہیں چاہے ملکی سلامتی ہی کیوںنہ ہو،انہوں نے میاں نوازشریف کے ادھورے سچ پر کہا کہ وہ پورا سچ بولنے کے عادی ہوتے اور قادیانیت نوازی نہ کرتے توآج یہ دن دیکھنا نصیب نہ ہوتا ،انہوںنے اس پروپیگنڈہ کومسترد کیاکہ ختم نبوت کی جماعتیں تشدد کی سیاست بھی کرسکتی ہیں،انہوںنے کہاکہ تشددکی سیاست وہ عناصر کررہے ہیںجو اس کام کے لئے کھڑے کئے گئے ہیں،مرکزی مبلغ ختم نبوت مولانامحمد سرفرازمعاویہ نے چیچہ وطنی اورمضافات کی مساجد میں پیغام ختم نبوت کے سلسلے میںبیانات کرتے ہوئے کہاکہ قادیانی دینی وسیاسی طور پر ملک کونقصان پہنچارہے ہیں،آئندہ دنوںمیںقاری محمد قاسم اور مولانامحمد سرفرازمعاویہ پیغام ختم نبوت کے سلسلہ میںمیاںچنوںاور ساہیوال کا دورہ کریںگے اورمختلف مساجد میں پیغام ختم نبوت عام کیاجائے گا۔