حکمرانوں کو چاہئے کہ عالمی اداروں میںامریکی دہشت گردی کاچہرے بے نقاب کریں :صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

دہشت گردی کے واقعہ میں پاکستانی طالبہ کی ہلاکت امریکی سیکورٹی کی ناکامی پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے

بدھ 23 مئی 2018 21:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) جمعیت علماء پاکستان ،ملی یکجہتی کونسل اور نظام مصطفیٰ محاذ کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر سانتافی کے اسکول میں دھشت گردی کے واقع میں ایک پاکستانی ہونہار طالبہ سبیکاعزیزشیخ کی ہلاکت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں سیکورٹی کی ناکامی پوری دنیا کیلئے لمحہ فکریہ ہے امریکہ جسے امن کا سب سے بڑا علمبردار ملک سمجھا جاتا ہے اسکول دھشت گردی کے واقعہ میں دس طالب علم سمیت ایک مسلمان طالبہ کی دھشت گردی کے واقعہ میں ہلاکت پریورپ کی خاموشی امن پسندوں کیلئے سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ اسوقت امریکہ میں مسلمانوں کے ساتھ جو امتیازی سلوک کیا جارہا ہے مسلمانوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے مسلمان بچیوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارجارہا ہے اگر دھشت گردی کا یہ واقعہ کسی اسلامی ملک میں رونماہوا ہوتا تواب تک یورپ اور امریکہ اس کے خلاف طوفان کھڑے کرچکے ہوتے اور سب ملکر کراس ملک کے خلاف طبل جنگ بجا دیتے لیکن افسوس ایک مسلمان بیٹی کی امریکہ میں دھشت گردی کے واقعہ میں ہلاکت پرانسانی حقوق کے اداروں اور یورپ کو سانپ سونگ گیا ہے وہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اور پاکستان میں موم بتی مافیا چپ سادھ لی ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ میں دھشت گردی کے اس واقعہ کی حکومت پاکستان کو سخت الفاظ میں مذمت کرنی چاہئے اور اس کھلی دھشت گردی کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہئے ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ عالمی اداروں میںامریکی دھشت گردی کاچہرے بے نقاب کریں اور امریکہ میں سیکورٹی کی ناکامی کا پردہ فاش کیا جائے انہوں نے سبیکا شیخ کے والدین سے تعزیت اور افسوس کا اظہار بھی کیا ۔