جولائی تا مارچ پاکستان نے 524 ارب کے غیر ملکی قرضے استعمال کیے

رواں مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران 827ارب کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے گئے ،303ارب واپس کیے گئے

بدھ 23 مئی 2018 21:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) رواں مالی سال 2018-19 کے پہلے 9ماہ کے دوران جولائی تا مارچ کے دوران پاکستان نے 827.71ارب روپے کے غیر ملکی قرضے حاصل کیے ہیں اور ان میں سے 303.419 ارب روپے مالیت کے غیر ملکی قرضوں کی واپسی کی ہے اس طرح ان نو ماہ کے دوران پاکستان کو 524.299 ارب روپے غیر ملکی قرضے استعمال کرنے کا موقع ملا ہے ، وفاقی وزارت خزانہ کی فسکل آپریشن رپورٹ کے مطابق پاکستان کو پراجیکٹس کیلئے ملنے والے قرضوں کی مالیت 228.

(جاری ہے)

32ارب روپے ، ملک میں جاری اصلاحات کے پروگراموں کیلئے 200.60ارب روپے ، دیگر قرضوں کی مالیت 367.61ارب روپے، گرانٹس کی مد میں 23.69 ارب روپے اور پراجیکٹ لون کی مد میں 7.483ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں جبکہ اندرون ملک سے 956.63 ارب روپے کے قرضے لیے گئے ہیں، ان قرضوں میں نئے پرائز بانڈز کی فروخت سے 68.493ارب روپے ، فارن کرنسی انسٹرومنٹس کے اجرا سے 42کروڑ60لاکھ روپے ، ٹریڑری بلوں کی فروخت سے 206.932ارب روپے ،سیونگ اسکیموں میں ہونے والی 49.73ارب روپے کی سرمایہ کاری کو بطور قرض استعمال کیے گئے ہیں۔

۔

متعلقہ عنوان :