سرچ آپریشن کے دوران 3افرادگرفتار

بدھ 23 مئی 2018 21:36

ملتان۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سٹی پولیس افسرسرفرازاحمد فلکی کی ہدایت پر پولیس نے تھانہ راجہ رام کے علاقے بستی داد میں سرچ آپریشن کیا ، پولیس ترجمان کے مطابق اس موقع پر49گھروں کی تلاشی کے دوران 102افرادکی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی، آپریشن کے دوران 3 افرادگرفتارکئے گئے ، جن کی معلومات صیغہ راز میں رکھی گئی ہیں ، اس کے علاوہ 6غیرقانونی اسلحہ بھی برآمدکئے گئے ہیں ، مذکورہ آپریشن ردالفساد کے تحت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرانجام دیا۔

متعلقہ عنوان :