سوشل میڈیا کے باعث عیدکارڈز ماضی کا قصہ بن گئے

بدھ مئی 21:36

ملتان۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) جدید دور کے جدید تقاضوں کے مطابق سوشل میڈیا کی وجہ سے چندسال قبل تک شہرکے ہرحصے میں جگمگاتی دکانوں اور سٹالز پر فروخت ہونے والے ’’عیدکارڈز‘‘ اب قصہ ماضی بن چکے ہیں ، چند سال قبل عید مبارک والا کارڈ پانچ روپے سے لیکر دو تین سو روپے تک فروخت ہوتا جبکہ اب اس مضبوط روایت کوسوشل میڈیا نے یاد ماضی بنا دیا ، عید کارڈز کی فروخت ایک بڑا کاروبار سمجھاجاتا تھا جس میں پرنٹنگ پریس سے لیکر ہول سیلرڈیلرز، دکاندار اورسٹال لگانے والے اپنی روزی کماتے تھے لیکن یہ لوگ اب دوسرے کاروبار سے وابستہ ہوچکے ہیں ، بہت سے افراد کا اس پر کہنا تھا کہ ہم مہنگا عیدکارڈ کیوں خریدیں جبکہ ہمارے پاس سوشل میڈٰیا ذرائع موجود ہیںجوتیز ترین اور زیادہ قابل اعتماد بھی ہیں۔

متعلقہ عنوان :