گوجرانوالہ میں ٹریفک کا نظام بہتری کی طرف گامزن ہے، آصف ظفر چیمہ

بدھ 23 مئی 2018 21:36

گوجرانوالہ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ایس ایس پی ڈسپلن اینڈ انسپکشن آصف ظفر چیمہ نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں ٹریفک کا نظام بہتری کی طرف گامزن ہے اور ٹریفک پولیس کی طرف سے عوامی شعور کی آگاہی کے لئے شروع کئے گئے پروگرام قابل ستائش ہیں اور اس سلسلہ میں چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ اور ایجوکیشن ونگ سمیت تمام ٹریفک افسران کی محنت قابل تقلید ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سٹی ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام منعقدہ ٹریفک افسران میں تقسیم انعامات اور وارڈنز میں تقسیم ہیلمٹ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ ،ڈی ایس پیز مقصود احمد لون ،وقار جاوید بھٹی،وحید اختر بٹ ،نواز گل اور انچارج ایجوکیشن ونگ عدیل امجد بٹ ،شیخ اعجاز عمر، جمشید الحق قادری،رانا فرخ و دیگر بھی موجود تھے ۔آصف ظفر چیمہ نے ٹریفک پولیس افسران اور ملازمین کی حوصلہ افزائی کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ایسی تقریبات کے انعقاد سے ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے ان کی کارکردگی میں مزید نکھار آتا ہے جس سے ٹریفک پولیس کے امیج کو بہتر بنانے میں تقویت میں ملتی ہے۔

متعلقہ عنوان :