گیپکو کا لائنوں کی منتقلی و دیگر ضروری ترقیاتی کاموںکے باعث بجلی کی بندش کا شیڈول

بدھ 23 مئی 2018 21:36

گوجرانوالہ۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپکو) کی پریس ریلیز کے مطابق لائنوں کی منتقلی و دیگر ضروری ترقیاتی کاموںکے باعث 24مئی کو 132کے وی اعوان شریف گرڈ اسٹیشن کے پیر نصیب علی شاہ فیڈرسے بجلی کی سپلائی صبح10سے دن 2بجے تک معطل رہے گیاسی طرح28مئی کو سرانوالی گرڈ اسٹیشن کے تلہارا، ماچھیکے، باسی والااور وڈالہ فیڈروں،29مئی کو تھیری سانسی گرڈ اسٹیشن کے فرنس ، بخاری کالونی، خورشید عالم، باجوہ روڈII- اور شیخوپورہ روڈ فیڈروں، 26اور28مئی کو سوہاوہ گرڈ اسٹیشن ڈسکہ کے ایم آر لنک اور کوریکی فیڈروں جبکہ31مئی کو سمال انڈسٹریل اسٹیٹ ڈسکہ گرڈ اسٹیشن کے سیاں فیڈر سے بجلی کی سپلائی صبح 8سے دن 12بجے تک منقطع رہے گی۔

متعلقہ عنوان :