سائنس میلہ کے کامیاب انعقاد پر مختلف محکموں کے افسران ومنتظمین میں تعریفی شیلڈز تقسیم کی گئیں

بدھ مئی 21:38

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ اورڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام سائنس میلہ کے کامیاب انعقاد پر مختلف محکموں کے افسران ومنتظمین میں تعریفی شیلڈز تقسیم کی گئیں اس سلسلے میں ایک تقریب ڈی سی آفس میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی مہمان خصوصی تھے۔ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد آصف چوہدری،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعود فروکہ،سی ای او ایجوکیشن رانا محمد شبیر،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن خالد اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمد ساجد،مختلف محکموں کے افسران، آل پاکستان پرائیویٹ سکول الائنس کے چیئرمین صداقت حسین لودھی،الف اعلان تنظیم کے عہدیدارن ودیگر بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے زرعی یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے فیصل آباد سائنس میلہ کے کامیاب میگا ایونٹ پر محکمہ تعلیم کی انتھک محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ سائنس میلہ کی بدولت طالب علموں اور تحقیق کاروں کو سائنسی پراجیکٹ کی نمائش کے بہترین مواقع حاصل ہوئے جس سے نہ صرف طالب علموں کی حوصلہ ا فزائی بلکہ سائنسی علوم کے فروغ کی نئی راہیں بھی کھلی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سائنس ایجوکیشن کلچر کو پروان چڑھانے کے لئے سرگرم ہے تاکہ جدید ترین ایجادات سامنے آسکیں۔انہوں نے کہاکہ سائنس میلے کی بدولت نہ صرف مقررہ مقاصد حاصل بلکہ شہریوں کے لئے بہترین تفریح کے مواقع بھی فراہم کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کے زیر اہتمام کینال میلہ کے بھرپور انعقاد پر پی ایچ اے کی کاوشوں کی تعریف کی اور کہا کہ فلوٹس کی نمائش میں شہریوں نے گہری دلچپسی کا مظاہرہ کیا اور ہر عمر کے افراد اس ایونٹ سے لطف اندوز ہوئے۔

انہوںنے سائنس میلہ اور کینال میلہ ایونٹس میں بہترین خدمات انجام دینے والے افسران ودیگر منتظمین میں شیلڈز بھی تقسیم کیں اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی طرح اپنی صلاحتیں بروئے کار لائیں گے۔ڈی جی پی ایچ اے چوہدری محمد آصف نے کینال میلہ جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خالد مسعود فروکہ نے سائنس میلہ میں ڈیوٹی انجام دینے والوں کو شیلڈز کی فراہمی پرڈپٹی کمشنر سلمان غنی کا شکریہ ادا کیا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس کے چیئرمین صداقت حسین لودھی اورالف اعلان تنظیم کے آصف مغل نے آئندہ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :