اسسٹنٹ کمشنر کا سبزی منڈی سدھار کا دورہ

بدھ 23 مئی 2018 21:38

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صدر صولت حیات وٹو نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کیا اور آلو،پیاز ودیگر پھل وسبزیوں کی نیلامیوں کے عمل کا مشاہدہ کیا۔

(جاری ہے)

ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی مارکیٹنگ تنویر شامی،سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد یوسف اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر نے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف سے کہا کہ وہ نیلامیوں کے عمل کی کڑی نگرانی کریں تاکہ بلاجواز مہنگائی کی حوصلہ شکنی ہو۔انہوں نے رمضان بازاروں میں قائم فیئر پرائس شاپس پر گریڈنگ کے بعد اعلیٰ وتازہ سبزیاںوپھل سپلائی کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :