گرانفروشی میں ملوث 69 دکانداروں پر 73 ہزار روپے کا جرمانہ عائد

بدھ مئی 21:38

فیصل آباد۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ روز مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرتے ہوئے اوورچارجنگ میں ملوث 69 دکانداروں کو مجموعی طور پر73 ہزار روپے کے جرمانے کئے جبکہ پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر ایک دکاندارکیخلاف مقدمہ درج کرایاگیا۔