سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا سابق ولمپیئن راجہ فاضل کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 23 مئی 2018 21:38

سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کا سابق ولمپیئن راجہ فاضل کے انتقال ..
لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے سابق اولمپیئن راجہ فاضل کے انتقال پر گہرے دکھ ورنج کا اظہار کیا ہے، بدھ کے روز اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے راجہ فاضل کے اہلخانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ راجہ فاضل نے 1952میں فن لینڈ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی، اتھلیٹکس کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے دعا کی اللہ تعالیٰ راجہ فاضل کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستان کے سابق ہاکی کھلاڑی رضا المصطفیٰ کے انتقال پر بھی گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے، رضا المصطفیٰ کو جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں ڈکیتی کے دوران قتل کردگیا تھا۔