دھر نا پارٹی کا سیاسی مستقبل سڑکوں پر نظر آرہا ہے،ساجدہ وسیم ملک

بدھ 23 مئی 2018 21:38

لاہور۔23 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) خواتین یوتھ ونگ کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک نے کہا ہے کہ دھرنا پارٹی کا سیاسی مستقبل سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔اداروں پر حملہ کرنے والے نام نہاد لیڈر جعلی اعلان کررہے ہیں۔الیکشن سے قبل سو دن کا پلان دینا کھلی دھاندلی ہے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والا میں این اے 124کے مرکزی دفتر میں یوتھ ونگ کی خواتین کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنے والے قومی لیڈر کو غدار کہا جاتا ہے اور ملک کا آئین توڑنے والے ڈکٹیٹر کو باعزت ملک سے فرار ہونے کا راستہ دیا جاتا ہے۔