سمندری طوفان میکونوں سے پاکستانی ساحل محفوظ رہیں گے، محکمہ موسمیات

میکونو طوفان کے سندھ، بلوچستان کے ساحلی مقامات پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوںگے

بدھ 23 مئی 2018 21:48

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2018ء) جنوب مغربی بحیرہ عرب میں بننے والے سمندری طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی خدشات لاحق نہیں ہے۔

(جاری ہے)

عمان کے جزیرے میسرہ سے لگ بھگ 740 ناٹیکل میل کی دوری پر ہوا کے کم دبائو سے طوفان میں ڈھلنے والے سلسلے کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ میکونو نامی طوفان جو گزشتہ 48گھنٹے کے دوران باقاعدہ طوفان کی شکل اختیار کرچکا ہے۔تاہم میکونو طوفان کے سندھ، بلوچستان کے ساحلی مقامات پر کسی قسم کے اثرات مرتب نہیں ہوںگے 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سمندر میں بتدریج آگے بڑھنے والا طوفان 26 مئی کی صبح کو عمان یا پھر یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔