تمام سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کے حصول کیلئے دراخواستیں 25مئی تک جمع کر ائیں، الیکشن کمیشن

بدھ مئی 21:48

تمام سیاسی جماعتیں انتخابی نشان کے حصول کیلئے دراخواستیں 25مئی تک جمع ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ایک بار پھر تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا ہے کہ وہ انتخابی نشان کے حصول کیلئے اپنی دراخواستیں 25مئی تک جمع کر ا دیں۔

(جاری ہے)

ای سی پی کے مطابق درخواستیں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 25مئی یا اس سے قبل سیکرٹری ای سی پی کے پاس جمع کرائی جاسکتی ہیں جبکہ مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد یا فیکس کے زریعے جمع کرانے والے درخواست گزار انتخابی نشان کے حقدار نہیں ہونگے۔