Live Updates

لنگروالا پتن پل کے افتتاح کے بعد جلسہ عام ، لوگوں کا جوش و خروش دیدنی

شہباز شریف زندہ باد ، وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے وزیر اعلی شہباز شریف کی زرداری اور عمران نیازی پر کڑی تنقید

بدھ 23 مئی 2018 21:51

لنگروالا پتن پل کے افتتاح کے بعد جلسہ عام ، لوگوں کا جوش و خروش دیدنی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف لنگروالا پتن پل کے افتتاح کے بعد جلسے سے خطاب کرنے کیلئے پہنچے تو وہاں موجود ہزاروں لوگوں نے شہباز شریف زندہ باد اور وزیر اعظم شہباز شریف کے واشگاف نعرے لگائی- محمد شہباز شریف نے ہاتھ ہلا کر نعروں کا جواب دیا- محمد شہباز شریف نے اپنے خطاب میں آصف زرداری اور عمران خان نیازی پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ یہ مداری زرداری اور نیازی اکٹھے ہو گئے ہیں - شہباز شریف کے خطاب کے دوران پنڈال میں موجود لوگوں کا جوش و خروش دیدنی تھا- رکن قومی اسمبلی شفقت بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہباز شریف کے دور میں جتنا کام ہوا ہے اتنا پاکستان کی تاریخ میں نہیں ہوا- شہباز شریف کا دس سالہ دور سنہرا ترین دور ہے جس پر ہمیں فخر ہے - رکن پنجاب اسمبلی غلام نظام الدین نے کہا کہ میں وزیر اعلی محمد شہبازشریف کے ساتھ ہوں اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہوں گا کیونکہ وفا ہمارے خون میں شامل ہے -
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات