آپ نے یہ ہسپتال بنا کر دکھی انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے ‘مریضوں کی شہباز شریف کو دعائیں

گردے اور جگر کے مریضو ںکے لئے یہ ہسپتال ایک امید کی نئی کرن ہے ، ہماری دعا ہے آپ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں اور پورے ملک میں اس طرح کے جدید ہسپتال بنائیں

بدھ 23 مئی 2018 21:51

آپ نے یہ ہسپتال بنا کر دکھی انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے ‘مریضوں کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے دورے کے دوران زیر علاج مریضوں کے پاس گئے اور ان کی عیادت کی - محمد شہباز شریف نے مریضوں کی خیریت پوچھی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا- ایک مریض نے محمد شہباز شریف کو دعائیں دیتا ہوئے کہا کہ آپ نے یہ ہسپتال بنا کر دکھی انسانیت کی بہت بڑی خدمت کی ہے - گردے اور جگر کے مریضو ںکے لئے یہ ہسپتال ایک امید کی نئی کرن ہے - دیگر صوبوں نے صحت عامہ کے شعبے میں کوئی کام نہیں کیا اگر کوئی کام ہوا ہے تو پنجاب میں ہوا ہے اور اس کا کریڈٹ آپ کو جاتا ہے - ہماری دعا ہے کہ آپ پاکستان کے وزیر اعظم بنیں اور پورے ملک میں اس طرح کے جدید ہسپتال بنائیں -