انتخابات میں بھٹو مخالف عناصر کو شکست ہوگی ،قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لینگے‘آصف زرداری

سابق صدر سے تسنیم احمد قریشی کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،سیاسی صورتحال ،آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال

بدھ 23 مئی 2018 21:51

انتخابات میں بھٹو مخالف عناصر کو شکست ہوگی ،قبضہ گیروں سے پنجاب واپس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) سابق صدر و پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سربراہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انتخابات میں بھٹو مخالف عناصر کو شکست ہوگی ،قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لینگے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز بلاول ہائوس لاہور میں سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وفاقی وزیر تسنیم احمد قریشی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی کارکن ہی اصل سرمایہ ہیں ۔انتخابات میں بھٹو مخالف عناصر کو شکست ہوگی اور قبضہ گیروں سے پنجاب واپس لینگے ۔