ارکانِ اسمبلی کیلئے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت

بدھ 23 مئی 2018 21:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ارکانِ اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کیلئے مہلت دیدی۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ارکانِ اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی میں تبدیلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔ درخواستگزار کے وکیل نے عام انتخابات کیلئے امیدوار کے کاغذات میں ترمیم کے خلاف درخواست پر دلائل دئیے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ پارلیمنٹ کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی ترتیب دینے کا اختیار ہی نہیں، یہ ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے۔عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت حکومت نے کاغذات نامزدگی کے فارم ترتیب دیئے گئے ہیں جس پر حکومتی وکیل نے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت مانگی۔عدالتی استفسار پر الیکشن کمیشن کے نمائندے نے بتایا کہ 7 روز میں نئے کاغذات نامزدگی ترتیب دیئے جا سکتے ہیں جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کو جواب داخل کرنے کیلئے 29 مئی تک کی مہلت دے دی۔