رمضان المبارک میںمشروبات میں جعل سازی کرنے والوں کے خلاف بڑی کاروائی
پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے معروف برانڈز کی جعلی بوتلیں تیار کرنے والی بڑی فیکٹری پکڑ لی تین ہزار دو سو ڈیڑھ لیٹر3800 آدھا لیٹرمجموعی طور پر 7ہزار تیار جعلی بوتلیں، بھاری مقدار میں خام مال برآمد کرکے تلف کاسمیٹکس کلرز ،مصنوعی ذائقوںکے استعمال پر3 سوئٹس پروڈکشن یونٹس ،ناقص آئل کے استعمال پر سموسہ پوائنٹ سربمہر متعدد فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، 130کلو گلے سڑے پھل ،سبزیاں ،ناقص غذا تلف ، متعدد کووارننگ نوٹسز جاری
بدھ 23 مئی 2018 21:51
(جاری ہے)
فلنگ مشینیں، سلنڈر، موٹر اور ڈرمز سمیت فیکٹری کا تمام سامان ضبط کر لیا گیا۔فیکڑی مالک کو موقع سے گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ مشروبات کے نام پر عوام کو مضر صحت کیمیکل پلانے والی فیکٹری کا پتہ ویجیلنس ونگ نے ریکی کر کے لگایا۔
اے ڈی جی آپریشنز نے واضح کیا کہ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی جعلی کولڈ ڈرنک مافیا سرگرم ہو جاتا ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی آپریشنز اور ویجیلنس ٹیمیں کولڈ ڈرنکس، مشروبات برف سمیت گرمیوں کی مصنوعات کی خصوصی نگرانی کر رہیں ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مبارک میں ملاوٹ اور جعل سازی کرنے والوں کو کوئی رعائیت نہیں دی جائے گی مکروہ دھندے میں ملوث صحت دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمہ درج کروایا جائے گا۔مزید کاروائیاں کرتے ہوئے پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں مختلف مقامات پرکاروائیاں کرتے ہوئے ناقص آئل استعمال کرنے پر سموسہ پوائنٹ اور نیو پولکا کے 3سوئٹس پروڈکشن یونٹس کو کاسمیٹکس کلرز،مصنوعی فلیورز کے استعمال پر سربمہر کر دیا۔جبکہ غیر معیاری خوراک مہیا کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر7فوڈ پوائنٹس کو 53,000 جرمانے کیا گیا۔علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازاروں کی چیکنگ کے دوران130کلو گلے سڑے پھل سبزیاں اور بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔تفصیلات کے مطا بق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے لاہور میں کاروائی کرتے ہوئے بادامی باغ میں میںنیو پولککا سویٹ،سوئٹ فلیورڈ چاکلیٹ پائوڈر اور سوئٹ مزہ فلیورڈ پائوڈر کو کاسمیٹکس کلرز،مصنوعی ذائقوں،کیمیکل ڈرمز اور غیر معیاری اجزاء کے استعمال ،صفائی کے ناقص انتظامات ، مِس لیبلنگ کرنے ،حشرات کی بہتات ،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا ۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لال پل کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے معروف وحید سموسہ پوائنٹ کو گلی سڑی سبزیوں ،ناقص آئل اور زائد المعیاد مصالحاجات کے استعمال،حشرات کی بھرمار پر سیل کر دیا۔ علاوہ ازیں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے کاروائی کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس پر مہیا کی جانے والی خوراک کے معیار کا جائزہ لیا جبکہ 7فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری تیل استعمال کرنے ،صفائی کے نامناسب انتظامات ،دی گئی ہدایات پرعمل نہ کرنے،حشرات کی موجودگی ،مضر صحتکیچپ استعمال کرنے اور ورکرز کے میڈیکلز کی عدم موجودگی پر53,000کے جرمانے عائد کئے گئے۔مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیمز نے رمضان بازاروں میں لگائے گئے مختلف اشیاء خورونوش کے سٹالز کی چیکنگ کرتے ہوئے 6سٹالز سے 130کلو ناقص گلے سڑے پھل سبزیاں اور زائدالمیعاد کاربونیٹڈ ڈرنکس اینڈ مشروبات اور بھاری مقدار میںمضر صحت خوراک کو تلف کر دیا ۔شہر بھر میں پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کیے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اٹک پولیس نے مرغوں کی لڑائی پرقمار بازی کرنے والے 10 افراد گرفتارکرلئے
-
اٹک ، سرکاری سکول سے سولرپلیٹس چوری کرنے والاملزم گرفتار
-
تین سالہ معصوم بچے اغواء کرکے جنسی زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
رہنما پیپلز پارٹی آصفہ بھٹو زرداری کے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے پرمسیحی برادری کا جشن
-
پیپلز پارٹی پنجاب کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی مکمل حمایت کرے گی، رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف
-
محکمہ ایجوکیشن کا سینئرکلرک رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار
-
صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، بلال یاسین کا حالات کا جائزہ لینے کیلئے گورنمنٹ میاں منشی ہسپتال کا دورہ
-
جیکب آباد، 30 سالہ نوجوان نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی
-
نومئی کے حملہ آور آج ملکی مفاد پر حملہ آور ہیں، عطااللہ تارڑ
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، تعلیمی شعبہ کی صوبوں کو منتقلی سے درپیش چیلنجز اور مواقع پر بھی تبادلہ خیال
-
چیچہ وطنی بوریوالہ روڈ پر منی ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جاں بحق
-
چیئرمین سینیٹ سے مرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.