راولپنڈی ، پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا،انجینئر نوید قمر

اس کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے،پاکستان کلمہ کے نام پر بنا جو قیامت تک قائم رہے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے،آج پاکستان عالم اسلام کی قوت بن کر ابھر رہا ہے،چیئرمین فائونڈیشن آف ایفیکٹیوایجوکیشن اینڈ لرننگ

بدھ مئی 21:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) فائونڈیشن آف ایفیکٹیوایجوکیشن اینڈ لرننگ (FEEL)کے چیئرمین انجینئر نوید قمر نے کہا ہے کہ پاکستان لاالہ الااللہ کی بنیاد پر قائم ہوا،اس کی بنیادوں میں لاکھوں لوگوں کا خون شامل ہے،،پاکستان کلمہ کے نام پر بنا جو قیامت تک قائم رہے گا،دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان جیت چکا ہے،آج پاکستان عالم اسلام کی قوت بن کر ابھر رہا ہے،کشمیریوں کے قاتل سے یاری اور نظریہ پاکستان سے بے وفائی کرنے والے عدالتوں سے نااہل ہوکر گھر چلے گئے تعلیمی مہارتوں کے ساتھ مغربی نظریات کی بجائے اسلام کے نظریئے کو اپنانا ہو گاہم جب تک انگریز کے دیئے ہوئے نصاب کی اصلاح نہیں کرتے ہم کچھ نہیں کر سکتے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے سیکٹر آئی ٹین کے مقامی ہال میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا،افطار ڈنر میں سیکٹر آئی ٹین کی مقامی تاجر برادری اور سماجی وسیاسی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،گفتگو کرتے ہوئے انجینئر نوید قمر نے کہا کہ اسلام اللہ کا دین ہے،،تعلیم بھی اس دین کا بہت بڑا حصہ ہے،،دنیا کی اصلاح ،،تعلیم و تربیت کے لئے اللہ نے نظام بنایا ہے،ماہرین تعلیم کو اس بات کو تسلیم کرنا چاہئے کہ اللہ کے بنائے ہوئے نظام سب سے اعلیٰ ہیں،ہمارے ماہرین تعلیم مغربی ملکوں کی یونیورسٹیوں سے پڑھ کر ان کے نظریات سے متاثر ہو کر اسی لائن پر کھڑے ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سائنس،،تعلیم کی بنیاد سیکولرازم نہیں، تعلیمی اداروں میں صرف نماز روزے کی حد تک اسلام پر بات کی جاتی ہے علم حاصل کرنے کا حکم اللہ نے دیا ہے ہمیںآسمانوں سے نازل ہونے والے علم کو اہمیت دینی چاہئے انہوں نے کہ کہ فیل کے تحت سکولز ،کالجز کے اساتذہ و والدین کے لئے مختلف تربیتی کورسز کروائے جاتے ہیںانہوں نے کہا کہ مستقبل ان کے ہاتھو ں میں آ رہا ہے جو آئیڈیاز پر کام کر رہے ہیں۔

آئیڈیاز تب آتے ہیں جب انسان ذاتی ذندگی سے مطمئن اور خوش ہو اور اسے اپنا کام بوجھ محسوس نہ ہوایک چھوٹا سا آئیڈیا سوسائٹی کو تبدیل کر دیتا ہے انہوں نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں نے آزادی کیلئے بے شمار قربانیاں پیش کیں،شہادتوں اور قربانیوں کے نتیجے میں اللہ تعالیٰ نے برصغیر کے مسلمانوں کو پاکستان جیسی نعمت عطاء کی،نوید قمر نے کہا کہ آج کشمیر کی تحریک آزادی میں بھی قیام پاکستان والا ولولہ نظر آرہا ہے،کشمیری مائیں اپنے شہید بیٹوں کے جنازوں پر غم کے آنسوئوں کی بجائے آزادی کے نعرے لگواتی ہیں،صدام پدڑ شہید کی ماں نے کلاشنکوف کے فائر کرکے اپنے شہید بیٹے کو سلامی دی،ستر سال گزرنے کے بعد بھی کشمیری اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے،کشمیر کے لوگ قربانیاں پیش کررہے ہیں لیکن اپنے مئوقف سے پیچھے نہیں ہٹے،،ہندوستان نے کشمیر کے مسلمانوں کو ہر قسم کا لالچ دیا مگرانہوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جبکہ دوسری طرف ہمارے حکمران بھارت کے ساتھ دوستی اور امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے اپنے ہی ملک کے خلاف زہر اگل رہے ہیں۔