کوئٹہ، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا، میر سرفراز خان بگٹی

اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں، بلوچستان کے حقوق کا تحفظ اور دیگر صوبوں کے مساوی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، سینئر نائب صدر بلوچستان عوامی پارٹی

بدھ 23 مئی 2018 22:02

کوئٹہ، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے سینئر نائب صدر میر سرفراز خان بگٹی نے کہا ہے کہ ملک میں موجود وفاقی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ بلوچستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جبکہ عملی طور پر بلوچستان کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لیے قابل عمل ٹھوس اقدامات نہیں اٹھائے گئے نتیجتا بلوچستان دیگر صوبوں کی نسبت ترقی نہیں کرسکا اور اہلیان بلوچستان احساس محرومیوں کا شکار ہوتے چلے گئے بلوچستان عوامی پارٹی کے قیام کا مقصد بلوچستان کے فیصلے بلوچستان میں ہی کرنا ہے اور الحمداللہ اب ہم اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار رکھتے ہیں بلوچستان کے حقوق کا تحفظ اور دیگر صوبوں کے مساوی ترقی ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر سرفراز خان بگٹی نے کہا کہ وفاقی سیاسی جماعتوں میں رہنے کا تجربہ خوشگوار نہیں رہا بلوچستان ان کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے بلکہ بلوچستان پر سیاست کرکے یہ اپنے مقاصد کی تکمیل کرتے ہیں بلوچستان کو قومی ترقی کے دھارے میں شامل کرنے کے تمام تر دعوے زبانی کلامی جمع خرچ کے علاوہ کچھ نہیں ہیں وفاقی پی ایس ڈی پی کے مجموعی حجم پانچ ہزار ارب روپے میں بلوچستان کا شئیر ساڑھے تین سو ارب روپے دیا جاتا ہے جس میں بیشتر رقم جاری ترقیاتی منصوبوں یعنی آن گوئنگ اسکیمات کی نظر ہوجاتی ہے ترقیاتی فنڈز میں بلوچستان کے شئیر کا تناسب یہی رہا تو بلوچستان آئندہ کئی دہائیوں تک دیگر صوبوں کے مساوی ترقی نہیں کرسکے گا وفاقی ترقیاتی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کا شئیر ساڑھے تین سو ارب روپے سے بڑھا کر کم از کم ایک ہزار ارب روپے کرنے کی ضرورت ہے میر سرفراز خان بگٹی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی ایک جامع پروگرام اور روشن ویژن رکھتی ہے اور بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ہم نے اپنی سمت کا تعین کر لیا ہے اور عوام کے بھر پور تعاون اورحمایت سے بلوچستان کو وفاق کا ایک ترقی یافتہ صوبہ بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :