کراچی، سبیکا شیخ ہزارو ں سوگواران کی موجودگی میں آہوں، سسکیوں کے درمیان سپرد خاک

بدھ مئی 22:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) امریکہ میں فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کو ہزارو ں سوگواران کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے درمیان شاہ فیصل کالونی کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحومہ کی نمازجنازہ گلشن اقبال میں واقع حکیم سعید گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، رابطہ کمیٹی کے ارکان ، امین الحق ، عارف خان ایڈووکیٹ ، ارشاد ظفیر ، راشد سبزواری ، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معید انور ، کورنگی کے چیئرمین نیر رضا ، مختلف سیاسی ، سماجی ، ادبی شخصیات ، ایم کیوایم کارکنان اور مرحومہ کے عزیز واقارب نے شرکت کی۔

دریں اثنائ سبیکا کا جسد خاکی امریکہ سے جیسے ہی ان کی رہائشگاہ واقع کراچی لایا گیا تو ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے وہاں تعزیت کیلئے آنے والے حضرات کیلئے خصوصی انتظامات بھی کئے گئے۔