انگلیند کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 مئی 2018 20:40

انگلیند کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین ..
لارڈز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) انگلیند کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز کل لارڈز کے تاریخی گراونڈ پر ہوگا۔

(جاری ہے)

تاہم انگلیند کیخلاف لارڈز ٹیسٹ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم  کے حوالے سے بہت بری خبر سامنے آئی ہے۔ قومی ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی زخمی ہوگیا ہے۔ قومی ٹیم کے فاسٹ باولر محمد عامر میچ کے آغاز سے قبل دوران پریکٹس اپنا گھٹنا زخمی کروا بیٹھے ہیں۔ گھٹنا زخمی ہونے کے باعث محمد عامر کی لارڈز ٹیسٹ میں شمولیت غیر یقینی ہے۔

متعلقہ عنوان :