پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر سعید المالکی کا راولپنڈی میں پاک فوج کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیس کا دورہ

مختلف آپریشن میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات

بدھ 23 مئی 2018 22:52

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر سعید المالکی نے راولپنڈی میں پاک فوج کے آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیس کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

سعودی سفیر نے مختلف آپریشن میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ دن پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر سعید المالکی نے ارمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبلیٹیشن میڈیسن راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب کے سفیر المالکی نے مختلف آپریشن میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں سے ملاقات کی ۔ سعودی سفیر نے افواج پاکستان کے جوش و جذبے اور ان کی قربانیوں کو سراہا ۔