سوشل میڈیا پر وائر ل ہونے والی امجد بھٹی نامی شخص کی ویڈیو پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹ کا پلندہ اور کسی سازش کا نتیجہ ہیں، خرم اعجاز چٹھہ
ملک بھر کی صحافی برادری ان الزامات کا جائزہ لے اور اگر مقدمات کے اندراج میں کوئی انتقامی کارروائی ثابت ہو تو وہ امجد بھٹی کی سزا کے برابر جیل کی سزا قبول کرنے کے علاوہ زندگی بھر کے لیے سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، حکومت رکن اسمبلی پنجاب
بدھ 23 مئی 2018 22:55
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ وہ صحافی تو درکنار اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف بھی انتقامی کارروائیوں کی سیاست نہیں کرتے۔
رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ پنجاب بھر کی صحافتی تنظیمیں امجد بھٹی کے مجھ پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیق کریں اور اگر وہ مجھے قصور وار ثابت کریں تو میں متاثرہ شخص کے خاندان سے سرعام معافی مانگنے کے علاوہ جتنی جیل کی سزا و ہ بھگت چکا ہے اتنی سزا کاٹنے کے ساتھ زندگی بھر کے لیے سیاست کو خیر باد کہہ دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ وہ آزادی صحافت پر یقین رکھتے ہیں اور صحافی برادری کی دل سے عزت کرتے ہیں تاہم امجد بھٹی نامی شخص کی طرف سے انتقامی کارروائی کے الزامات نے انہیں دکھی کر دیا ہے۔ خرم اعجاز چٹھہ نے کہا کہ ہم نے صوبہ بھر میں سب سے پہلے تحصیل کی سطح پر ریسکیو 1122قائم کیا، پنجاب کی پہلی ای لائبریری تعمیر کرائی، لڑکوں کے لیے ڈگری کالج تعمیر کرایا جہاں دو ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں، سپیشل بچوں کے لیے عالیشان عمارت میں سکول قائم کرایا، تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے میں تحصیل سطح پر پہلا ڈائلاسز سنٹر بنوایا، سپورٹس کمپلکس کی تکمیل کے لیے تین شفٹوں میں کام جاری ہے، طالبات کے لیے پنجاب یونیورسٹی اور لاہور کالج یونیورسٹی کی بسیں چلوائیں اور عوامی خدمت کے ساتھ ساتھ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا۔ انہوںنے کہا کہ سیاسی مخالفین نے ایک عام شہری کو استعمال کرکے میری کردار کشی کی کوشش کی ہے جس کی تحقیقات کے بعد ذمہ داروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ پی ٹی آئی میں شمولیت کی خبروں کے حوالے سے خرم اعجاز چٹھہ نے کہا کہ وہ ان حالات میں بھی مسلم لیگ(ن) کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسی پارٹی کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب اور پارٹی قائد میاں شہباز شریف نے ایک روز قبل ہونے والی ملاقات میں پارٹی ٹکٹ کایقین دلایا ہے جس کے بعد ٹکٹ نہ ملنے کی افواہیں دم توڑ جائیں گی۔ بعد ازاں علاقہ کی صحافی برادری نے امجد بھٹی کے خلاف درج ایک درجن سے زائد مقدمات کے بارے میں چھان بین کرنے اور جھوٹے ہونے کی صورت میں اس کی مکمل حمائت اور مدد کرنے کا اعلان کیا جبکہ مقدمات کے حقیقت پر مبنی ہونے کی صورت میں اس سے لا تعلقی کی قرار داد سے اتفاق کیا۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
-
پاک انٹرنیشنل پولٹری ایکسپو2024 کا انعقاد30 اپریل اور یکم مئی 2024 کو پشاور میں ہوگا، ایڈیشنل سیکریٹری لائیو سٹاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.