الیکشن کمیشن نے حتمی انتخابی فہرستیں جاری کر دیں، نئی انتخابی فہرستوں کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئیں

بدھ مئی 22:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حتمی انتخابی فہرستیں جاری کر دیں، نئی انتخابی فہرستوں کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق حتمی انتخابی فہرستیں برائے 2018ء میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 407 ہے جن میں 5 کروڑ 92 لاکھ 24 ہزار 262 مرد اور 4 کروڑ 67 لاکھ 31 ہزار 145 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

مجموعی ووٹرز میں 6 کروڑ 6 لاکھ 72 ہزار 868 پنجاب،، 2 کروڑ 23 لاکھ 91 ہزار 244 سندھ،، ایک کروڑ 53 لاکھ 16 ہزار 299 خیبرپختونخوا،، 42 لاکھ 99 ہزار 494 بلوچستان،، 25 لاکھ ایک ہزار 154 فاٹا جبکہ 7 لاکھ 65 ہزار 348 ووٹرز کا وفاقی دارالحکومت سے ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب میں مرد ووٹرز کی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ 79 ہزار 992 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 69 لاکھ 92 ہزار 876 ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک کروڑ 24 لاکھ 36 ہزار 844 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 99 لاکھ 54 ہزار 400 ہے۔ خیبرپختونخوا میں مرد ووٹرز کی تعداد 87 لاکھ 5 ہزار 831 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 66 لاکھ ایک ہزار 468 ہے۔ بلوچستان میں مرد ووٹرز کی تعداد 24 لاکھ 86 ہزار 230 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 18 لاکھ 13 ہزار 264 ہے۔ اسی طرح فاٹا میں کل رجسٹرڈ ووٹرز میں مردوں کی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 902 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 2 ہزار 252 جبکہ وفاقی دارالحکومت میں مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 7 ہزار 463 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 885 ہے۔