چیئر مین ایچ ای سی کی نامزد گی، سرچ کمیٹی 2 ماہ کی بیٹھکوں کے بعد خواہشمند 111 امیدواروں سے کسی ایک پر حتمی رائے قائم نہ کر سکی

بدھ 23 مئی 2018 22:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن کی خالی پوسٹ پر نامزد گی کیلئے قائم سرچ کمیٹی 2 ماہ کی بیٹھکوں کے بعد خواہشمند 111 امیدواروں سے کسی ایک پر حتمی رائے قائم نہ کر سکی۔ سرچ کمیٹی کی طرف سے تیار کی جانے والی 7 ناموں پر مشتمل ابتدائی پینل لسٹ پر از خود کمیٹی کے درج کردہ نوٹس میں متعدد تحفظات درج کئے تھے۔

جبکہ نیب کی طرف سے سات میں تین ناموںپر اعتراضات بھی سامنے آئے ہیں جس کے بعد حتمی 4ناموں پر مشتمل پینل لسٹ وزیر اعظم آفس کو ارسال کی گئی ہے ۔ جسے وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مسترد کرتے ہوئے از سر نوپینل لسٹ مرتب کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ سرچ کمیٹی کی طرف سے تیار پینل لسٹ پر نیب کی طرف سے تین ناموں پر اعتراضات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے انتخابات کیلئے قائم سرچ کمیٹی کی طرف سے 2 ماہ کی تگ و دو کے بعد 7 ناموں میں مشتمل ابتدائی تیار کی گئی پینل لسٹ پر سرچ کمیٹی نے از خود تحفظات درج کر رکھے تھے۔

وزارت وفاقی تعلیم کے سینئر افسر کے مطابق سرچ کمیٹی کی تیار کردہ پینل لسٹ کو دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سرچ کمیٹی اراکین چیئر مین ایچ ای سی کے انتخابات کے لئے کنفیوزن کا شکار تھے۔ جو 100 سے زائد خواہشمند امیدواروں میں سے کسی ایک پر بھی ختمی رائے قائم نہ کر سکے جس میں سرچ کمیٹی کی طرف سے فائنل کی گئی 4 ناموں پر مشتمل پینل لسٹ کو وزیراعظم پاکستان کی طرف سے مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کو نئے سرے سے از سر نو پینل لسٹ مرتب کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی موجودہ حکومتی دورانیہ ختم ہونے سے قبل مستقل چیئر مین ایچ ای سی کی تعیناتی کیلئے سنجیدہ ہیں تا ہم چیئر مین کے انتخابات کیلئے سنجیدہ ہیں۔تاہم چیئر میں ایچ ای سی کے انتخاب کیلئے قائم سرچ کمیٹی شاہد اس پوسٹ کے لئے کس فرشتہ کی تلاش میں ہیں جس کے سبب 2 ماہ کے طویل دورانیہ اور تگ و دو کے باوجود تا حال کمیٹی کی طرف سے ایک شخص پر حتمی اتفاق رائے قائم نہیں کیا جا سکا۔