لاہور ہائیکورٹ نے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری ، جواب طلب

بدھ 23 مئی 2018 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کے خلاف درخواستوں پر وفاقی اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے سید رضا حیدر سمیت دیگر اسلحہ ڈیلروں کی دائر درخواستوں پر سماعت کی جس میں ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکیل نے بتایا کہ حکومت نے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے ممنوعہ اسلحہ کی تجدید پر پابندی لگا دی اور31 جولاہی 2017 تک تمام ممنوعہ اسلحہ واپس کرنے کا حکم دیا۔وکیل کے مطابق مقررہ وقت تک اسلحہ واپس نہ کرنے پر 50 ہزار جرمانہ اور کارروائی کرنے کا حکم دیاگیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کے نوٹیفکیشن کا نوٹس لے اور درخواستوں کیخلاف کارروائی کرنے سے روکے ۔