لاہور ہائیکورٹ ، جماعت الدعوہ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری

درخواست پر جاری حکم امتناعی میں توسیع

بدھ 23 مئی 2018 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوہ کی فلاحی سرگرمیوں میں حکومتی رکاوٹوں کے خلاف متفرق درخواست پر وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیئے ہیں اور درخواست پر جاری حکم امتناعی میں توسیع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین خان نے حافظ سعید کی درخواست پر سماعت کی جس میں فلاحی کاموں میں حکومتی رکاوٹوں کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر نے بتایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود فلاحی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کی جا رہی ہیں.

وکیل کے مطابق کسی شخص یا جماعت کو فلاحی سرگرمیوں سے روکنا غیر آئینی اقدام ہی. درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو جماعت کی فلاحی سرگرمیوں کو بحال کرنے اور نہ ہراساں کرنے کا حکم دیا جائی. لاہور ہائیکورٹ نے اسی معاملہ ایک نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرنے بھی حکم دے دیا. درخواست پر مزید کارروائی آئندہ ماہ ہوگی ۔