لاہور ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری ، جواب طلب

بدھ 23 مئی 2018 22:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد سعید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے لاہور ہائیکورٹ میں چیف سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی۔

(جاری ہے)

درخواستوں کی تعداد 46 ہو گئی تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے طاہر محمود کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے نشان دہی کی کہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ مغلپورہ میں تعینات ٹیچر طاہر محمود کو ترقی نہیں دی جارہی ہیں درخواستگزار وکیل نے نکتہ اٹھایاں کہ عدالت عالیہ سے رجوع کرنے پر عدالت نے درخواست پر دادرسی کا حکم۔

دیا تھا لیکن عدالتی حکم کے باوجود شنوائی نہیں ہو رہی ہے ۔ درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر چیف سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے ۔