لاہور ہائیکورٹ ، محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب کے ملازم کو تنخوائوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کو فیصلے کے لیے بھجوا دی گئی

بدھ 23 مئی 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس پنجاب کے ملازم کو تنخوائوں کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو پنجاب کو فیصلے کے لیے بھجوا دی ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواستگزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں،تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کی جسٹس عائشہ اے ملک نے ڈرافٹس مین حافظ اکرم کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملازمت پر بحالی کے بعد درخواست گزار کو 18 ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی جا رہی ہے درخواست گزار وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ محکمہ کو متعدد بار درخواستیں دی لیکن شنوائی نہیں ہو رہی ہے ہیں درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تنخوائوں کی ادائیگی کا حکم دے۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست محکمہ فیصلے کے لیے بھجواتے ہوئے نمٹا دی ہے اور عدالت نے حکم دیا ہے کہ درخواست گزار کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کریں۔