لاہور ، عدلیہ مخالف تقاریر کیس میں وکلا کے حتمی دلائل سننے کے بعد ملزمان ایم پی اے، ایم این اے اور چئیرمین کی درخواست ضمانت خارج

بدھ مئی 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عدلیہ مخالف تقاریر کیس میں وکلا کے حتمی دلائل سننے کے بعد ملزمان ایم پی اے، ایم این اے اور چئیرمین کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد انسداد دہشت گردی کی دفعات کو ختم کرنے کی درخواستیں بھی خارج کر دیں۔۔عدالت نے ایم پی اے اور ایم این اے کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری 23مئی تک منظور کی تھی۔

(جاری ہے)

ملزموں کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس نے سازش کے تحت مقدمہ میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی دفعات شامل کیں عدالت سیون اے ٹی اے دفعہ ختم کرنے کا حکم دے اور ملزموں کی درخواست ضمانت منظور کرے۔سرکاری وکیل عبدالروف وٹو نے ملزموں کے وکلا کی جانب سے دائر درخواستوں کی مخالفت کی اور عدالت کو بتایا کہ نامزد ملزموں نے 13 اپریل کو قصور کشمیر چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور احتجاج کے دوران اداروں کے خلاف اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔سرکاری وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزموں کی درخواستیں خارج کرنے کا حکم دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :