لاہور ، اورنج ٹرین منصوبہ پر آنے والی اصل لاگت کی تفصیلات کے حصول کیلئے لاہور لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا

بدھ 23 مئی 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) اورنج ٹرین منصوبہ پر آنے والی اصل لاگت کی تفصیلات کے حصول کیلئے لاہور لاہورہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیا اور درخواست میں یہ نشاندہی کی کہ متعلقہ حکام اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کر رہے تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کی رکن آمنہ ملک نے اپنے وکیل وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں بتایا گیا کہ اورنج لائن ٹرین سے متعلق اصل لاگت کی تفصیلات فراہم نہیں کی جارہیں. درخواست گزار کے وکیل مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی لاگت کے بارے میں تفصیلات تک رسائی کیلئے مختلف حکام سے رابطہ کیا گیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی. درخواست گزار کے وکیل نے دعوی کیا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کے بارے میں اصل اعداد و شمار کو ظاہر نہیں کیا جا ریا جو اس بات کو بات ثبوت ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کی اصل لاگت اور ظاہر کیے جانے والی مالیت میں فرق ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا حق ہے لیکن یہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے بارے میں تفصیلات فراہم نہ کرکے ناصرف آئین کی خلاف ورزی کی گئی بلکہ ایک شہری کو اس کو بنیادی آئینی حق سے بھی محروم کیا گیا ہے درخواست گزار نے اس استدعا کی کہ معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت اورنج لائن ٹرین منصوبے کی لاگت کی تفصیلات کے بارے میں تمام تر معلومات فراہم کی جائیں۔