ایم ڈی بیت المال مجاہد وحید شیخ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت

لاہور ہائیکورٹ نے مجاہد وحید شیخ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

بدھ 23 مئی 2018 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ایم ڈی بیت المال مجاہد وحید شیخ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت مجاہد وحید شیخ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا تفصیلات کے مطابق جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست پر سماعت کی درخواستگزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ حکومتی پالیسی کے تحت فنڈز کی فراہمی نہیں کی گئی جس کے خلاف عدالت عالیہ سے رجوع کرنے ہر عدالت ایم ڈی بیت المال مجاہد وحید شیخ کو درخواستگزار کا موقف سن کر دادرسی کا حکم دے چکی ہے تاہم عدالتی احکامات پر تاحال عمل درآمد نہیں ہو سکا جو توہین عدالت کے مترادف ہے وکیل نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر ایم ڈی بیت المال مجاہد وحید شیخ کے خلاف توہین عدالت کی جائے عدالت نے درخواستگزار کے دلائل۔

(جاری ہے)

سننے کے بعد ایم ڈی بیت المال مجاہد وحید شیخ سے جواب طلب کر لیا ۔