لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کے ملازمین کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست فیصلے کے لیے جی ایم ریلوے کو بھجوا دی

بدھ مئی 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان ریلوے کے ملازمین کو ترقی نہ دینے کے خلاف درخواست فیصلے کے لیے جی ایم ریلوے کو بھجوا دی اور حکم دیا کہ درخواست گزاران کو سن کر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے تفصیلات کے مطابق جسٹس عابد عزیز شیخ نے جاوید سمیت 16 ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں عرصہ دراز سے ریلوے کی نوکریوں پر فرائض سر انجام۔

(جاری ہے)

دینے والے ملازمین کو ترقی نہ دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے درخواست گزار وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عرصہ دراز سے درجہ چہارم پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں مگر محکمے میں کئی درخواستیں دینے پر بھی ترقی نہ دی گئی وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ملازمین کو اپ گریڈ کرنے کا حکم دے۔