سیاست میں برداشت کا مادہ ختم ہو گیا ‘میڈیا شو میں کوئی پانی پھینک دیتا ہے کوئی تھپڑ مار دیتا ہے‘ خواتین کا احترام ختم ہو گیا ہے‘ مخالف کچھ بھی کہے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دینا چاہیے،یہ ادارہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے،، ہمیں برداشت کا مادہ رکھنا چاہیے‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال

بدھ 23 مئی 2018 23:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سیاست میں برداشت کا مادہ ختم ہو گیا ہے،میڈیا شو میں کوئی پانی پھینک دیتا ہے کوئی تھپڑ مار دیتا ہے،، خواتین کا احترام ختم ہو گیا ہے،مخالف کچھ بھی کہے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دینا چاہیے،یہ ادارہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے،، ہمیں برداشت کا مادہ رکھنا چاہیے، بدھ کو قو می اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ احسن اقبال کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی، اب سیاست میں برداشت کا مادہ ختم ہو گیا ہے، یہ عنصر خوفناک ہے، پہلے سخت سے سخت باتیں ہوتی تھیں لیکن گالم گلوچ کا رواج نہیں تھا، پیپلز پارٹی اس بات کی مذمت کرتی ہے، مخالف کچھ بھی کہے مسکراہٹ کے ساتھ جواب دینا چاہیے، ہم پر دو گھنٹے لیڈر آف اپوزیشن ہٹ کرتے تھے لیکن ہم مسکراتے تھے، میڈیا شو میں کوئی پانی پھینک دیتا ہے کوئی تھپڑ مار دیتا ہے، کل کے واقعے کا پی ٹی آئی نے بھی سنجیدہ نوٹس لیا ہے، خواتین کا احترام ختم ہو گیا ہے، پارلیمنٹ میں 72خواتین ہیں جن کا احترام ضروری ہے، پہلے بڑا احترام ہوتا تھا ، ہمیں اس پارلیمنٹ کو اچھی روایات کے ساتھ ختم کرنا چاہیے، یہ ادارہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، اگر ہم میں یہ حالت ہے تو پبلک میں کیا ہو گا، ہمیں برداشت کا مادہ رکھنا چاہیے، اللہ نے احسن اقبال کو زندگی دی ہے شاید اللہ ان سے اچھا کام لینا چاہتا ہے۔