Live Updates

برطانیہ میں ہمارا ہائی کمشنر گریڈ 22کا ہو تا ہے ‘وزیر اعظم کی جانب سے گریڈ 20کے بندے کی تعیناتی پر سوال اٹھتا ہے‘ کیا وجہ ہے کہ اس سینئر عہدے پر گریڈ 20والے کو تعینات کیا جارہا ہے

شیریں مزاری نے برطانیہ میں ہائی کمشنر کے عہدے پر گریڈ 20کے آفیسر کی تعینات پر حکومت سے جواب مانگ لیا

بدھ 23 مئی 2018 22:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ء شیریں مزاری نے برطانیہ میں ہائی کمشنر کے عہدے پر گریڈ 20کے آفیسر کو تعینات کرنے پر حکومت سے جواب مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو قو می اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ برطانیہ میں ہمارا ہائی کمشنر گریڈ 22کا ہو تا ہے لیکن وزیر اعظم ایک گریڈ 20کے بندے کی وہاں تعیناتی کر دی ہے اس پر سوال اٹھتا ہے ، ا نہوں نے کہا کہ وزارت خارجہ سے کسی کو اس کا جواب دینا چاہیئے کہ کیا وجہ ہے کہ این سینئر عہدے پر گریڈ 20والے کو تعینات کیا جارہا ہے ، کیوں ایک ناتجربہ کار شخص کو وہاں تعینات کر رہے ہیں,ویانا میں بھی ایک نا تجربہ کار شخص کو بھیج رہے ہیں ان سوالوں کے جوابات دیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات