Live Updates

نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، اچھے بھلے لوگ کام کرناچھوڑگئے جس کی وجہ سے کام کی سپیڈمیں فرق پڑا‘لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پا لیا ہے‘، ہم نے سسٹم میں 10ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا، بجلی کی ڈیمانڈاورسپلائی میں آج کوئی فرق نہیں

وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا بیان

بدھ 23 مئی 2018 22:35

نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، اچھے بھلے لوگ کام کرناچھوڑگئے جس کی وجہ ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) وزیراعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، اچھے بھلے لوگ کام کرناچھوڑگئے جس کی وجہ سے کام کی سپیڈمیں فرق پڑا‘لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پا لیا ہے‘، ہم نے سسٹم میں 10ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا، بجلی کی ڈیمانڈاورسپلائی میں آج کوئی فرق نہیں۔

وہ بدھ کو یہاں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ پر مکمل قابو پا لیا ہے ، ہم نے سسٹم میں 10ہزار میگا واٹ بجلی کا اضافہ کیا، بجلی کی ڈیمانڈاورسپلائی میں آج کوئی فرق نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اگر وہ معاشی طورپرہم سے آگے بڑھاہے تواس میں ہماری کوتائیاں ہیں۔وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ نیب کی وجہ سے اچھے بھلے لوگ بھی سہم گئے اورکام کرناچھوڑدیا، لوگ نیب سے خوف زدہ ہوگئے اورکام کی سپیڈمیں فرق پڑا۔نگران وزیراعلی سے متعلق ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعلیٰ کیلئے مشاورت جاری ہے،جلد کسی حتمی نا م کا اعلان کردیں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات