اٹک ‘ شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی ‘ سالی اور خالہ کو قتل کر دیا‘ایک سالی شدید زخمی

بدھ 23 مئی 2018 22:35

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) اٹک میں گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی سمیت تین افراد کو قتل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو اٹک میں تحصیل فتح جنگ کے گاؤن ہمک میں تہرے قتل کی واردات ہوئی ہے جہاں ملزم خالد نے گھریلو تنازع پر فائرنگ کر کے بیوی ، سالی اور خالہ کو قتل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے واقعے میں ملزم کی دوسری سالی شدید زخمی ہو گئی ہے جسے پولیس نے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کی دیا ہے۔