محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر آئندہ الیکشن کے لائحہ عمل پر اجلاس بلائیں‘چودھری شجاعت /چودھری پرویز الٰہی

شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کو سب سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہو گا ملک نواز شریف کے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا‘گفتگو

بدھ 23 مئی 2018 22:19

محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر آئندہ الیکشن کے لائحہ عمل پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) مسلم لیگ (ق)کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ محب وطن قوتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر آئندہ الیکشن کے لائحہ عمل پر اجلاس بلائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہی سے ان کی رہائشگاہ پر سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا اور مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر عباس شیرازی نے ملاقات کی۔

اس موقع پر اسد عباس نقوی سمیت دیگر بھی موجود تھے، ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیاچودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کے لئے الیکشن کمشن کو سب سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا ہو گا ملک نواز شریف کے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔