قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف کرپشن کے بانی ہیں‘ عدالتوں پر حملے کرنے والے اج خود کو مظلوم ظاہر کررہے ہیں

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علیم خان کا نواز شریف کے پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار

بدھ مئی 22:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) رہنما پاکستان تحریک انصاف علیم خان نے کہا کہ قوم جان چکی ہے کہ نواز شریف کرپشن کے بانی ہیں، عدالتوں پر حملے کرنے والے آج خود کو مظلوم ظاہر کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو نواز شریف کے پریس کانفرنس پر علیم خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی پریس کانفرنس الف لیلیٰ کی کہانی کے سوا کچھ نہیں ۔ قوم مان چکی ہے کہ نواز شریف کرپشن کے بانی ہیں۔ نواز شریف مشرف کو باہر جانے سے کیوں نہ روک سکے۔ عدالتوں پر حملے کرنے والے آج خود کو مظلوم ظاہر کررہے ہیں۔