نکاح ناموں کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کا معاملہ‘ اینٹی کرپشن میں جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد یونین کونسل بیالیس کے سیکرٹری عمران بٹ اور یونین کونسلز دوسو چوہتر کیسیکرٹری غلام ساجد کو ملازمت سے برطرف کر دیا

بدھ 23 مئی 2018 22:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) نکاح ناموں کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کرنے کا معاملہ، اینٹی کرپشن میں جوڈیشل ایکشن کی منظوری کے بعد یونین کونسل بیالیس کے سیکرٹری عمران بٹ اور یونین کونسلز دوسو چوہتر کیسیکرٹری غلام ساجد کو ملازمت سے برطرف کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نکاح ناموں کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ کے الزامات درست ثابت ہونے پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ رانا محمد نسیم نے دو یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔

سیکرٹری یوسی 42 دھوبی گھاٹ عمران بٹ اور سیکرٹری یونین کونسل 274بھابلیاں غلام ساجد کے خلاف نکاح ناموں میں ٹمپرنگ کرنے کے الزامات پر پیڈا ایکٹ کے تحت انکوائری شروع کی گئی تھی واضح رہے کہ دونوں سیکرٹریز کے خلاف اینٹی کرپشن میں عبدالرف نامی شہری کی درخواست پر جوڈیشل ایکشن بھی منظور ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :