چین کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات سے ہر گز خوش نہیں،ٹرمپ

مذاکرات وقت کا ضیاع ،زیڈ ٹی ای کی پابندیوں بارے کوئی سمجھوتا نہیں ہوا،امریکی صدر

بدھ 23 مئی 2018 22:23

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں چین کے ساتھ جاری تجارتی مذاکرات سے ہر گز خوش نہیں، مذاکرات وقت کا ضیاع ہے،زیڈ ٹی ای کی پابندیوں بارے کوئی سمجھوتا نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ جاری مذاکرات سے عدم ممنونیت کا اظہار کیا ہے۔صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن کے ساتھ مذاکرات سے قبل اوول آفس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

(جاری ہے)

امریکہ اور چین کے درمیان جاری تجارتی مذاکرات کی صورتحال کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ" میں مذاکرات سے خوش نہیں ہوں۔ دیکھتے ہیں کہ ان کا کیا نتیجہ نکلتا ہے فی الحال تو کافی لمبا مرحلہ طے کرنا ضروری ہی"۔علاوہ ازیں ٹرمپ نے چینی الیکٹرانک اور ٹیلی کام سامان کی پیدا کنندہ کمپنی ZTE پر عائد پابندیوں کو اٹھائے جانے کے بارے میں سمجھوتہ طے پانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ "ZTE کے لئے کوئی سمجھوتہ نہیں ہی"۔