جاپان،الیکٹرانکس کمپنی سونی کا برطانوی میوزک پبلشرز گروپ "ای ایم آئی "خریدنے کااعلان

سونی ، کمپنی پر واجب الادا 136 ارب ڈالر کے قرضہ جات بھی خود ادا کرے گی

بدھ 23 مئی 2018 22:23

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) جاپان کی مشہور و معروف الیکٹرانکس کمپنی سونی نے 23ارب ڈالر سے برطانوی میوزک پبلشرز گروپ "ای ایم آئی "خریدنے کااعلان کردیا،سونی ، کمپنی پر واجب الادا 136 ارب ڈالر کے قرضہ جات بھی خود ادا کرے گی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان کی الیکٹرانکس کمپنی سونی نے 23ارب ڈالر کے عوض برطانوی میوزک پبلشرز گروپ "ای ایم آئی "کی خریداری کا اعلان کردیا۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، اس نے ابوظہبی کی ایک سرمایہ کار فرم " مبادلہ" کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے ذریعے اس کے پاس موجود ای ایم آئی کے 60 فیصدحصص کی خریداری کی جائے گی جبکہ سونی ، کمپنی پر واجب الادا 136 ارب ڈالر کے قرضہ جات بھی خود ادا کرے گی ۔