جرمن وزیر خارجہ کا اولین دورہ امریکہ،ایرانی جوہری معاہدے کا بھر پور دفاع

بدھ مئی 22:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے اولین دورہ امریکا میںایرانی جوہری معاہدے کا بھر پور دفاع کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اپنے اولین دورہ امریکا میں ایرانی جوہری معاہدے کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

ارکان کانگریس سے بات چیت میں ماس نے کہا کہ اس معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے یورپ متحد اور پر عزم ہے۔ امریکا کے اس جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپ اور واشنگٹن کے مابین اختلاف رائے پایا جاتا ہے۔ ماس آج بدھ کو اپنے امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کر رہے ہیں۔ اس کے بعد وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سلامتی کے مشیر جان بولٹن سے بھی ملیں گے۔ پومپیو اور بولٹن ایران کے حوالے سے سخت گیر موقف رکھتے ہیں۔