سندھ میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز آئوٹ ،آئی سی سی نے ٹوئٹر پر رولنگ دے ڈالی

حمزہ نامی ایک مداح نے ہمیں ایک ویڈیو بھیج کر رولنگ مانگی، بدقسمتی سے قانون 32.1کے مطابق بلے باز آوٹ ہے،آئی سی سی

بدھ 23 مئی 2018 22:29

سندھ میں کرکٹ میچ کے دوران بلے باز آئوٹ ،آئی سی سی نے ٹوئٹر پر رولنگ ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مئی2018ء) کرکٹ اور پاکستانیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، چاہے کوئی آفیشل میچ ہو یا گلی محلے میں کھیلا جانے والا کرکٹ میچ، کھلاڑی اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں۔ایسی ہی ایک سنجیدگی حال ہی میں اس وقت دیکھنے میں آئی جب سندھ کے کسی شہر میں ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران ایک بلے باز دلچسپ انداز میں آوٹ ہوا، لیکن شاید اسے اپنے آوٹ ہونے کا یقین نہیں تھا۔

یہی وجہ ہے کہ مذکورہ کرکٹ میچ کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو بھیج کر آوٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق رولنگ مانگی گئی۔اور جناب دلچسپ بات یہ ہے کہ آئی سی سی نے اس ویڈیو کا جائزہ لیا اور اپنے فیصلے میں بلے باز کو آوٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی کے ٹوئٹر اکانٹ پر بلے باز کے آوٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا، 'حمزہ نامی ایک مداح نے ہمیں ایک ویڈیو بھیج کر رولنگ مانگی۔

(جاری ہے)

مزید کہا گیا، بدقسمتی سے (آئی سی سی)قانون 32.1کے مطابق بلے باز آوٹ ہے۔اب یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ میچ کب کھیلا گیا، لیکن آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک مقامی کرکٹ میچ سے متعلق رولنگ دینا واقعی ایک دلچسپ واقعہ ہے۔دوسری جانب اس ٹوئیٹ کے بعد کرکٹ شائقین کے تبصرے بھی شروع ہوگئے، خصوصا پاکستانی مداحوں نے گلی محلوں میں کھیلی جانے والی کرکٹ پر روشنی ڈالتے ہوئے خوب خوب یادیں تازہ کیں۔

متعلقہ عنوان :